صنعا(جیودیسک)جنوبی امریکا کے ملک بولیویا اور پیرو میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی،ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔مغربی بولیویا اور پیرو میں مسلسل بارشوں کے باعث دریاں میں طغیانی آ گئی۔
درجنوں گھر اور سکول سیلابی پانی میں بہہ گئے۔کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔سیلاب سے چھ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے،سیلاب سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔