بولویا میں دوسری سالانہ اسکائی ریس کا آغاز

Bolivia

Bolivia

بولویا (جیوڈیسک) بگوٹا بولویا میں دوسری سالانہ اسکائے ریس کا آغاز ہو گیا۔ سطح آب سے 1230 میٹر اونچائی پر ہونے والی اسکائی ریس میں مختلف ممالک کے لوگوں نے شرکت کی۔ ریس کا آغاز دنیا اور بولیویا کے کٹھن ترین پہاڑی سلسلے میں ریس کا آغاز ہوا۔

کھڑی چٹانوں یخ بستہ ہواں اور کم آکسیجن نے ریس کے شرکا کا خوب امتحان لیا۔ اسکائی ریس میں بولیویا، جرمنی،ارجنٹائن، آسٹریا، کینیڈا، ایکواڈور، امریکا، فرانس، میکسیکو اور دیگر ممالک کے 120 کھلاڑیوں نے ریس میں حصہ لیا۔

ریس کا فاصلہ 28 کلو میٹر جبکہ ریس کاروٹ بولیویا کا سب سے خطرناک پہاڑی سلسلہ ڈیتھ روڈ تھا۔ریس کے آرگنائزر الیگزینڈر پر وڈنسیو کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی مشکل ریس ہے اور ہمارا مقصد میراتھون سے مختلف ریس کا انعقاد کرانا ہے جس میں ہم کامیاب ہوئے۔ اسکائی ریس میں دوسری مرتبہ حصہ لینے والے سیلویڈرو نے ریس جیت لی۔