لاپاز (جیوڈیسک) بولیویا کے کان کنی والے جنوب مغربی شہر میں ایک ڈیم ٹوٹ گیا جس کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ ڈیم کا نچلا حصہ ٹوٹ گیا ہے۔
اور پانی دریائے پلکو مایو کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ڈیم کی تلچھٹ سے دریائے پلکومایو کے آلودہ ہونے کا خطرہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پلکومایو پیراگوئے دریا میں گرتا ہے جس کا شمار جنوبی امریکہ کی انتہائی اہم آبی گزر گاہوں میں ہوتا ہے۔