بولیویا (جیوڈیسک) بولیویا میں سالانہ تہوار مختلف کوسٹیومز میں رقص کرکے جوش و خروش سے منایاگیا۔ بولیویا کی حسین سر زمین، پہاڑوں سے گھری جھیل اور خوبصورت نظاروں میں رقص کرتے جشن مناتے لوگ۔۔ یہ خوشیاں یہ جشن کا سماں ہے سالانہ مذہبی کا۔ جو ٹاٹا سینٹیگو کی خوشی میں منایا جا رہا ہے۔ سالانہ مذہبی تہوار میں کسی نے رنگ برنگے کپڑے پہنے تو کوئی مختلف کوسٹیومز میں ڈانس کرتا رہا۔
بولیویا کی سڑکوں پر رقص کرتے ان حسین لمحوں کوہر کوئی یادگار بنارہا تھا۔۔اس موقع پر روایت کے مطابق مرد وخواتین کی بڑی تعداد نیجھیل میں کشتیوں پر کھڑے ہو کر سفر کیا۔ بادلوں میں گھری خوبصورت ٹی ٹی کاکا جھیل میں بولیوین شہریوں میں کھڑے ہوکر روایتی موری ناڈا ڈانس کیا۔ سب کے چہروں پر ہنسی اور خوشی چھلک رہی تھی۔ ان کاکہنا تھا کہ اس دن جھیل میں کھڑے ہوکر اس لئے ڈانس کرتے ہین کہ اگر کوئی تہوار والے جھیل میں گر کر مر جائے تو یہ اس کے لئے بہترین دن ہے۔۔ دلکش نظاروں اور دلفریب رقص کے ساتھ یہ جشن رات تک جاری رہتا ہے۔