بولیویا (جیوڈیسک) قدیم عقائد کے حامل بولیویائی شہریوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم اگست کو یوم مادر ارض منایا۔ بولیویا کے شہر ایل آلٹو میں قدیم بولیویائی شہریوں نے ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم اگست کو جمعرات کی دیوی کو خوش کرنے کے لئے یوم مادر ارض منایا۔
اس دن کو پر جوش طریقے سے منانے کے لئے شہری صبح سویرے ہی بیدار ہوگئے۔ دیوی کو خوش کرنے کیلئے نذرانے اور چڑھاوے چڑھائے۔ قدیم بولیوینز کے عقائد کے مطابق اس رسم کی ادائیگی سیانکے گھروں میں سارا سال خوش حالی رہتی ہے اور ان کی پریشانیاں ختم ہو جاتی ہیں۔