بولیویا میں شدید بارشیں، سیلاب سے 10 افراد ہلاک

Flood

Flood

سکرے (جیوڈیسک) بولیویا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 10افراد ہلاک اور ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے، تین صوبوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔

بولیویا میں رواں ہفتے شدید بارشوں کے بعد تین صوبوں میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور تقریبا 20 ہزار خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق سیلاب سے ملک کا 25 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے۔ بولیویا میں اکتوبر سے شروع ہونے والے برساتی موسم کی وجہ سے اب تک 43 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔