بولیویا کی جیل میں خواتین قیدیوں کو رقص کی تربیت

Bolivia

Bolivia

لاپاز (جیوڈیسک) بولیویا کی جیل میں خواتین قیدیوں کو زندگی کی طرف لوٹانے کے لیے رقص کی تربیت دی جانے لگی۔بولیویا کے شہر لاپاز کی جیل میں قید خواتین کو اسپین کے مشہور ڈانسر رقص سکھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ رقص اور موسیقی کے ذریعے خواتین قیدیوں کو امید کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔قیدیوں کا کہنا تھا کہ انھیں اس تربیت سے بہت خوشی ملی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ جیل میں نہیں بلکہ کسی پرسکون جگہ پر ہیں۔