بولیویا (جیوڈیسک)بولیویا کے شہر اورو میں چار روزہ سالانہ فیسٹیول شروع ہو گیا، بڑی تعداد میں شہری مختلف روپ دھار کر سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں۔
رنگ برنگے فیسٹول میں سیاحوں کی دلچپسی کے لئے بھی بہت سی چیزیں ہیں جو انہیں دور دور سے کھینچ کر میلیمیں لا رہی ہیں۔ فیسٹیول کی خاص با ت یہ ہے کہ اس میں بولیویا میں بسنے والی ایک سو تیس کمیونٹیز اپنی روایتی تقاریب کا اہتمام کرتی ہیں۔ فیسٹیول میں چالیس ہزار افراد شرکت کر رہے ہیں۔