بولیوین صدر مورالیس نے سابق امریکی اہلکار اسنوڈن کو سیاسی پناہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک تقریب کے دوران بولیوین صدر نے کہا کہ اگر ایڈورڈ اسنوڈن نے سیاسی پناہ کی درخواست دی تو وہ اسنوڈن کی درخواست قبول کریں گے۔
کیونکہ اسنوڈن نے امریکا کی غیر قانونی نگرانی کے بارے میں دنیا کو باخبر کیا اور وہ اس فیصلے سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ اس سے پہلے وینزویلا اور نکاراگوا نے اسنوڈن کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش کی ہے۔