بولیویا (جیوڈیسک) بولیوین حکومت نے دنیا کے سب سے قدیم اور معمر شخص ہونے کا دعوی کرنے والے باشندے کے اعزاز میں سرکاری تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں اسے گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔
اس سرکاری تقریب کا انعقاد ایک سو تئیس سالہ شخص کارمیلو فلورس کے گاں فراس قویہ میں رکھا گیا۔ جہاں لاز پاز کے گورنر سیزر کوریکو نے انہیں انسانیت کا ورثہ قرار دیتے ہوئے سرکاری اعزازات سے نوازا۔ فلورس اپنا سن پیدائش سولہ جولائی اٹھارہ سو نوے بتاتا ہے۔
تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس کا نام تاحال درج نہیں ہوسکا ہے۔ گنیز آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی طویل عمرشخص کی عمر ایک سو بائیس سال تھی جو انیس سو ستانوے میں چل بسا تھا۔