ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی ایکشن فلم دھوم تھری ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی، فلمی پنڈتوں نے دھوم تھری کے دو دن میں سو کروڑ کمانے کی پیش گوئی کر دی۔
بالی وڈ کے سپر سٹار عامر خان اور کترینہ کیف کی نئی فلم دھوم تھری نے سینما گھروں میں دھوم مچا دی ہے۔
ممبئی کے چار سو چار سینماں میں دھوم تھری کی ایک لاکھ چالیس ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں جبکہ و یک اینڈ کے لیے ساڑھے تین کروڑ ٹکٹیں ایڈوانس بک کی گئیں۔
فلمی پنڈتوں نے پیش گوئی کی ہے کہ دھوم تھری دو دن میں سو کروڑ کا بزنس کر لے گی۔