کراچی (جیوڈیسک) سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ٹیلی ویژن ڈرامہ پروڈکشن نے معیاری اور اچھے ڈرامے پیش کرکے جو مثال قائم کی ہے اس کی وجہ سے آج پاکستانی ڈرامہ ناظرین میں بے حد مقبول ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام نجی چینلز سے پیش کیے جانے والے معیار ڈرامے معیار کے اعتبار سے ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کررہے ہیں مقابلہ کی اسی فضا نے ڈرامے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جہاں تک پاکستان میں بننے والی فلموں کا تعلق ہے۔
خوشی کی بات ہے ایک طویل عرصہ سے فلم انڈسٹری پر طاری جمود کا خاتمہ ہوگیا ہے اور نوجوان نسل نے آگے بڑھ کر باگ ڈور سنبھال لی ہے جو خوش آئند ہے۔ ضرورت بھی اس بات کی ہے کہ نئی سوچ اور نئے آئیڈیاز کے ساتھ کام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جدید ٹکنالوجی اہمیت اختیار کرگئی ہے،فلم بنانے کے لیے یہ وقت آئیڈیل ہے فلموں میں ہونے والی سرمایہ سے فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے،انھوں نے کہا میں نے دو فلمیں بنانے کی منصوبہ بندی ہے لیکن اس میں وقت درکار ہے میری کوشش ہوگی کہ فلم کی کہانی عمدہ اور بہترین ہو، روایتی کہانیوں کو دور اب ختم ہوچکا ہے دور جدید کے تقاضوں کو کو مد نظر رکھ کر کام کرنا ہوگا۔