ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ایکشن ہیرو ارجن رام پال فلم کی شوٹنگ کے دوران گر کر شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن ہیرو اپنی نئی آنے والی فلم “کہانی ٹو” کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ دوڑتے ہوئے سین کی عکسبندی کے دوران اچانک اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گھٹنے کے بل زمین پر گر گئے جس کے باعث ان کے گھٹنے میں شدید چوٹ آئی۔
ارجن رام پال کے زخمی ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک کر انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جب کہ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اداکار ودھیا بالن کی فلم “کہانی” کے سیکوئل میں دکھائی دیں گے تاہم ارجن رامپال کے فلم میں کردار کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔