ریتھک روشن نے مائیکل جیکسن کو اپنا گانا ٹریبیوٹ کر دیا

Hrithik Roshan

Hrithik Roshan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ایکشن ہیرو ریتھک روشن نے گلوکارمائیکل جیکسن کو اپنا گانا ٹریبیوٹ کر دیا۔ اداکار ریتھک روشن کی فلم بینگ بینگ کا ٹائٹل سونگ مداحوں کے لیے پیش کر دیا گیا، گانے میں ریتھک نے مائیکل جیکسن کی طرح خوبصورت انداز میں ڈانس کے جوہر دکھائے ہیں۔

باربی ڈول کترینہ نے بھی جم کے ڈانس کیا، ریتھک کا کہنا ہے کہ وہ ڈانس کے معاملے میں مائیکل جیکسن کے بڑے فین ہے۔

فلم بینگ بینگ دوہزار دس کی ہالی ووڈ ایکشن اینڈ کامیڈی فلم نائٹ اینڈ ڈے کا ہندی ری میک ہے، فلم رواں سال دو اکتوبر کو تین زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔