بالی ووڈ ایکشن رومانس فلم’تیور‘کا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری

TEVAR

TEVAR

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے عشق زادے ارجن کپور اب دبنگ گرل سوناکشی کیساتھ رومانس کرتے نظر آئینگے۔ ارجن کپور اور سوناکشی سنہا کی ایکشن رومانس فلم’تیور‘کا پہلا ڈیجیٹل موشن پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارامت شرما کی اس فلم میں ارجن اور سوناکشی کیساتھ منوج باجپائی، قدیر خان اورشروتی ہاسن اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ بونی اور سنجے کپور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 2003ء کی بلاک بسٹر تیلگو فلم اوکاڈوکا ریمیک ہے۔

جس میں ارجن کپور آگرہ سے تعلق رکھنے والے کالج کے طالبعلم کا کردار نبھارہے ہیں جو کبڈی چمپئن ہے۔ فلم اگلے برس 9 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔