ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پریفیکٹ عامر خان کے خلاف شوٹنگ کے دوران ہندوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
ایف آئی آر دہلی کے مقامی رہائشیوں کی جانب سے درج کرائی گئی ہے جس میں عامر خان پر الزام ہے کہ انہوں دہلی کے چاندنی چوک میں ہدائت کار راج کمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہندو دیوتاووں کے بھیس میں غیرمناسب مناظر فلمائے ہیں۔
دوسری جانب راج کمار ہیرانی کا کہنا ہے کہ عکس بندی سکرپٹ کے عین مطابق تھی جس کے لئے پہلے اجازت لی گئی تھی۔