ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن بھی پاناما کلب کے ممبر نکلے، اداکار نے ٹیکس سے بچنے کے لیے آف شور کمپنیاں بنا رکھی ہیں ۔
بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن بھی ٹیکس بچانے کے لیے آف شور کمپنیوں کے حصے دار نکلے ۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن برٹش ورجن آئی لینڈ کی کمپنی میری لیبون انٹرٹینمنٹ میں سو شئیرز کے مالک ہیں ۔ اجے دیوگن نے اپنی ایک کمپنی کے نام پر شئیر خریدے ۔ اس کمپنی میں اجے کی اہلیہ کاجول بھی حصے دار ہیں ۔
یاد رہے اس سے پہلے بالی وڈ اداکاروں میں امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے، سیف علی خان، کرینہ اور کرشمہ کا نام بھی پانامہ فہرست میں شامل تھا ۔