بالی وڈ اداکار جیکی شروف بھی پاکستانی فلم میں جلوہ گر ہونگے
Posted on September 2, 2016 By Mohammad Waseem شوبز, لاہور
Jackie Shroff
لاہور (جیوڈیسک) نصیر الدین شاہ اور اوم پوری کے بعد اب معروف بالی وڈ فنکار جیکی شروف بھی پاکستانی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔
وہ پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
پاکستانی فلمساز و ہدایتکار جمشید جان محمد کی کامیڈی فلم جوانی لے ڈوبی میں جیکی شروف اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
فلم کی شوٹنگ رواں سال دسمبر میں شروع ہو گی جس کا ایک حصہ پاکستان میں عکس بند ہو گا جس کے لیے جیکی شروف پاکستان آمد کے امکانات بھی ہیں۔