ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار اوم پوری منہ کی سرجری کے بعد تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ اوم پوری کو گزشتہ دنوں منہ میں تکلیف کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے ان کا آپریشن کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
اس سلسلے میں اوم پوری نے بتایا کہ ان کا مرض ابتدائی سطح پر سامنے آگیا تھا اور ڈاکٹروں نے اس پر مکمل قابو پا لیا ہے۔ انہوں نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی کہ وہ ان کی زندگی اور صحتیابی کیلئے دعا کریں۔
اداکار کو سرجری کے بعد گزشتہ روز گھر منتقل کر دیا گیا جہاں وہ آرام کر رہے ہیں۔