بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی 29 ویں سالگرہ

Ranbir Singh

Ranbir Singh

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ آج اپنی 29 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔رنویر سنگھ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز یش راج بینر کی رومانٹک کامیڈی فلم “بینڈ باجا بارات” سے کیا۔ فلم کی کامیابی کے ساتھ انہوں نے کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کئے، ان کی ایک اور فلم “رام لیلا” بھی باکس آفس پر سپر ہٹ رہی۔

رواں سال کے آغاز پر رنویر کی فلم “غنڈے” نے بھی باکس آفس پر تہلکہ مچایا۔ فلم میں ان کے ساتھ ارجن کپور بھی نظر آئے۔رنویر سنگھ کی آنے والی فلموں میں پری نیتی کیساتھ “کِل دل” اور پریانکا، فرحان اختر اور انوشکا شرما کیساتھ “دل دھڑکانے دو” شامل ہیں۔