ممبئی (جیوڈیسک) فلموں میں کئی اداکاراؤں کو اپنا دیوانہ بنانے والے بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ زندگی بھر شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
سلمان خان نے کہا کہ انہیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی وہ کبھی کسی فلم کی ہدایت کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اداکاری پسند ہے اور وہ اسے جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت نادار بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے گزارنا پسند کرتے ہیں اور وہ بچوں کے بنائی گئی اپنی تنظیم ’’بینگ ہیومن‘‘ کے ذریعے سماجی کام کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی تنظیم کے چند اور دفاتر کھول کر زیادہ سے زیادہ بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کریں۔