بھارتی اداکار شاہد کپور بیٹی کے باپ بن گئے

 Shahid Kapoor

Shahid Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے جس پروہ خوشی سے نہال ہیں۔

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کے ہاں خوشیوں نے دستک دی ہے اورممبئی کے مقامی اسپتال میں ان کی اہلیہ نے بیٹی کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق پیدائش کے موقع پر بچی کا وزن 2.8 کلو گرام ہے اور زچہ و بچہ دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب اداکار شاہد کپوربیٹی کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہیں اورانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کی پیدائش کی خوش خبری دیتے ہوئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہارکرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اداکارشاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی گزشتہ سال جولائی میں منعقد ہوئی تھی۔