لاہور (جیوڈیسک) معروف بالی ووڈ سٹار شاہد کپور فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے، شاہد کپور کو ان کی جسامت اور ان کی اداکاری کی وجہ سے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں کاسٹ کیا گیا تھا۔ شاہد کپور فلم میں دپیکا پڈوکون کے ساتھہ ایک سین کی عکس بندی کر رہے تھے۔ وہ ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔
اس سے قبل کنگنا راناوت بھی سٹنٹ مین کا کردار خود ادا کرتے ہوئے تلوار لگنے سے زخمی ہو گئیں تھیں۔ جنہیں 15 ٹانکے لگے تھے۔ مشکل مناظر عکس بند کرواتے ہوئے بیشتر اداکار ایسی صورت حال سے دوچار ہو جاتے ہیں۔