ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی نئی فلم”پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو” کی تشہیری تقریب ہوئی جس میں اداکار نے لوگوں کی فرمائش پر فلم کی ہیروئن کے ساتھ ٹھمکے بھی لگائے۔ پروموشن تقریب کے دوران شاہد کپور کا کہنا تھا کہ ”پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو” ان کے کیرئیر کی خاص فلم ہے۔
ہلکے پھلکے ایکشن پر مبنی یہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئے گی۔ مداحوں کی فرمائش پر شاہد کپور کے ساتھ رقص بھی کیا۔ مزاحیہ فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جو اداکار بننا چاہتا ہے۔ الیانا ڈی کروز کے کیساتھ شاہد کی نئی رومانٹک فلم بیس ستمبر کو ریلیز ہوگی۔