بالی وڈ اداکار سنجو بابا 54 سال کے ہو گئے

Sanjaydatt

Sanjaydatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار سنجے دت آج اپنی 54 ویں سالگرہ یروڈا جیل میں منائیں گے۔ بالی وڈ نے سنجو بابا کی سالگرہ کی مبارکباد انہیں چٹھیوں کے ذریعے دی ہے۔ اداکار گھرانے میں جنم لینے والے سنجو بابا نے بالی وڈ میں قدم فلم روکی سے رکھا تاہم انہیں شہرت فلم Vidhaata سے ملی۔ سنجے دت نے بالی وڈ کو کئی کامیاب فلمیں دیں جن میں میں آوارہ ہوں، جیوا، قانون اپنا اپنا ساجن کھلنائیک اور منا بھائی کی دو سریز شامل ہیں۔

فلمی دنیا میں نام کمانے والے سجنے دت کی نجی زندگی مسائل میں گھری نظر آئی وہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں پہلے سولہ ماہ کی قید کاٹ چکے تھے اور باقی ساڑھے تین سال کی سزا کاٹنے کے لیے وہ مزید ساڑھے تین سال کے لیے یروڈا جیل میں قید ہیں۔ بالی وڈ اداکاروں نے انہیں جیل میں سالگرہ کی مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں تاکہ سنجو بابا سالگرہ پر خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔