بالی وڈ اداکار منوج کمار کی آج 73 ویں سالگرہ

Manoj Kumar

Manoj Kumar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار منوج کمار آج تہتر ویں سالگرہ منا رہے ہیں منوج کمار نے انیس سو سینتیس میں پاکستانی شہر ایبٹ آبا میں جنم لیا، تقسیم کے بعد وہ بھارت منتقل ہو گئے اور دلیپ کمار سے متاثر ہو کر اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

منوج کمار کی پہلی فلم کانچ کی گڑیا تھی جو انیس سو ساٹھ میں ریلیز ہوئی، اس مووی سے ان کے لیے فلمی دنیا میں کامیابیوں کے دروازے کھل گئے۔ ستر کی دہائی میں منوج کمار نے ہندی سینما کو روٹی کپڑا ، مکان اور پتھر کے صنم جیسی بہت سی کامیاب فلمیں دیں۔شاندار فلمی خدمات پر انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔