پشاور میں پیدا ہونے والے ونود کھنہ نے 1968 میں بالی وڈ میں قدم رکھا۔ پہلی فلم ”من کے میت” میں ونود کھنہ نے ولن کا کردار ادا کیا لیکن ان کی کامیاب فلم “میرے اپنے “تھی۔ 70ء اور 80ء کی دہائی ونود کھنہ کے کیرئیر کا سنہری دور رہا۔ ان کی جوڑی امیتابھ بچن کے ساتھ سلور سکرین پر خوب جمی۔
ونود کھنہ نے انکار، آپ کی خاطر، آروپ، پرورش، ہیرا پھیری، مقدر کا سکندر، ضمیر اور قربانی جیسی کامیاب فلمیں بالی وڈ کو دیں۔ 1997ء میں بھارتی اداکار نے بی جے پی سے منسلک ہو کر سیاسی کیرئر کا آغاز کیا اور کئی اہم وزارتوں پر فائز رہے۔
ونود کھنہ نے پانچ سال کے وقفے کے بعد فلمی دنيا ميں دوبارہ قدم رکھ ديا۔ گزشتہ سال کی ہٹ فلم دبنگ ٹو میں بھی ونود کھنہ نے اہم کردار کیا۔