بالی ووڈ کی نووارد اداکارہ عالیہ بھٹ بھی رنبیر کپور سے شادی کی خواہشمند

Alia Bhatt

Alia Bhatt

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور اپنی اداکاری کے علاوہ لڑکیوں سے دوستیوں کے حوالے سے بھی چرچے میں رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود کروڑوں خواتین ان سے شادی کی خواہشمند ہیں جن میں بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں بھی شامل ہیں اور اب اس طویل فہرست میں فلم نگری کی نئی مسافر عالیہ بھٹ بھی شامل ہو گئی ہیں۔

بھارتی ٹی وی شو میں مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ اپنی پہلی فلم ’’اسٹوڈینٹ آف دی ائر‘‘ میں ان کے ساتھی اداکار ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا سے ان کی بہت اچھی دوستی ہے، دونوں ان کے سامنے پرینیتی چوپڑا کی تعریفوں کے پل باندھتے رہتے ہیں جس کا مقصد صرف انہیں غصہ دلانا ہوتا ہے لیکن انہیں معلوم ہے کہ وہ دونوں پرینتی چوپڑا سے زیادہ انہیں چاہتے ہیں اور ارجن کپور کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔