ممبئی (جیوڈیسک) بلی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ گلو کارہ بن گئیں، نئی فلم ہائی وے میں گانے نے دھوم مچا دی، کہتی ہیں اداکاری میں فلاپ ہو گئی تو گلورہ بن جاؤں گی۔
فلم سٹوڈنٹ آف دی ائیر میں جلوہ گر ہونے کے بعد عالیہ بھٹ نے بالی وڈ پر ایسی دھاک بٹھائی کہ ہر ایک ان کا متوالا ہو گیا۔
اے آر رحمان پر تو ان کی آواز کا ایسا جادو چلا کہ فلم ہائی وے میں عالیہ کی آواز میں گانا ہی ریکارڈ کر ڈالا۔
عالیہ کہتی ہیں اداکاری میں ناکامی کا ڈر نہیں رہا، گلوکاری کے میدان میں لوہا منوائیں گی اور جب آواز کا دیوانا ”اے آر رحمان ”جیسا شخص ہو تو کیریئر کی فکر نہیں رہتی۔