نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی مسز نواب اور خوبصورتی میں بے مثال ادکارہ کرینہ کپور چونتیس سال کی ہوگئیں۔
ریفیوجی کی ” نازین ” کے ناز شائقین کو ایسے بھائے کہ پندرہ سال بعد بھی کرینہ کا بالی وڈ میں راج قائم ہے فلم ایکشن ہو یا رومنٹک تھرلر ہو یا کامیڈی کرینہ کپور نے ہر کردار میں اداکاری منوائی۔
جب وی میٹ کی سرپھری سکھنی ہو یا ڈا ن کی دل چرانے والی بیبو ناظرین نے ہر کردار میں کرینہ کو لاجواب پایا۔ چمبیلی اور ہیروئن میں شوخ و چنچل کرینہ نے منفرد ا نداز اپنایا تو وہ بھی ان کی فینز کا دل لے اڑا ، ستیاہ گرہ اور سنگھم میں نازک کرینہ نے سنجیدہ کرداروں میں دھاک بٹھائی۔