ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ مادھوری کا ماضی کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے کہ اداکارہ نے اپنے دور کے مشہور ترین گلوکار سریش واڈیکر کو شادی کی پیشکش کی تھی لیکن گلوکار نے اسے ٹھکر ادیا تھا۔
سریش واڈیکر نے مادھوری کی شادی کی پیشکش یہ کہہ کر ٹھکرا دی تھی کہ لڑکی بہت دبلی پتلی ہے جبکہ مادھوری کے والدین بھی نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی فلموں میں کیریئر بنائے ۔ اس لیے انہوں نے لڑکے کی تلاش شروع کر دی تھی اور یہ تلاش سریش واڈیکر پر جا کر ختم ہوئی۔
مادھوری ،سریش سے 12سال چھوٹی ہیں ، سریش کی طرف سے شادی کی پیشکش ٹھکرائے جانے کے بعد مادھوری کے والدین زیادہ پریشان رہنے لگ گئے تھے کیونکہ ان کا سوچنا تھا کہ اگر مادھوری نے زیادہ فلموں میں کام کر لیا تو ان کی شادی میں مسائل آئیں گے۔