ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ٹائم لیس بائی مادھوری کے نام سے جیولری لانچ کر دی۔
بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے آن لائن ڈانس اکیڈمی کے بعد اپنی جیولری لانچ کر دی۔ تقریب کے دوران ماھوری نے دیدہ زیب سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا۔
مادھوری کا اپنی کلیکشن سے ہیرے جڑا ہار دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ برانڈ گزشتہ 184 سال سے اس کاروبار کے ساتھ منسلک ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے اس برانڈ کے ساتھ کام شروع کیا ہے۔