ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور زمانہ اداکارہ پوجا بھٹ نے 18 سال بعد فلم انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا بھٹ اپنے والد مہیش بھٹ کی لکھی ہوئی ایک فلم میں بطور اداکارہ جلوہ گر ہوں گی۔
پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کی نئی فلم 1989 میں بننے والی بالی ووڈ فلم’ڈیڈی‘کا ریورس ورژن ہوگی جس کی کہانی ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہے جو اپنا کیرئیر بنانے میں مصروف رہتی ہے اور اپنی بیٹی کو تنہا چھوڑ دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن اب اچھی اسٹوریز پر کام ہورہا ہے اسی لئے فلم انڈسٹری میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پوجا بھٹ آخری بار 1998 میں فلم ’زخم‘میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔