ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور آئی پی ایل کے مالکان میں سے ایک پریتی زنٹا معروف صنعت کار اور اپنے سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا کے خلاف رپورٹ درج کرنے کے بعد امریکہ چلی گئی تھیں۔ پریتی زنٹا نے امریکہ میں جا کر بسنے کی بات کی تردید بھی کی ہے۔
اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ پریتی زنٹا اپنا تازہ بیان درج کرانے کے لیے بھارت واپس آ رہی ہیں۔ دریں اثنا پولیس نے اس معاملے میں چند لوگوں کے بیان ریکارڈ کیے جن میں آئی پی ایل کے سی ای او اور بی سی سی آئی کے رکن بھی شامل ہیں۔