ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے 60 ویں سالگرہ منائی۔ اپنی سالگرہ تقریب میں انہوں نے دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ کیک کاٹا۔
اداکارہ ریکھا کا کہنا تھا کہ میری سالگرہ پر آج مجھے اپنی ماں بے حد یاد آ رہی ہیں کیونکہ میں جب بھی سالگرہ یا کسی دوسری تقریب کیلئے تیار ہوتی تھی تو وہ میری نظر اتارا کرتی تھیں۔ ریکھا نے ایک طویل عرصے تک فلم انڈسٹری پر راج کیا۔ انہوں نے 150 سے زائد فلموں میں کام کیا اور ”امراﺅ جان ادا“ جیسی کئی ہٹ فلمیں دیں۔