بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی خبروں میں رہنے کا گر جان گئیں

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری میں خبروں میں رہ کر شہرت کمانا تو معمول ہے لیکن خبروں میں رہنے کا فن تو کوئی اداکارہ سونم کپور سے سیکھے جنہوں نے سستی شہرت کے لیے اسپتال میں رہنے کو ترجیح دی۔

ڈاکٹروں کی جانب سے بھارتی اداکارہ سونم کپور کو سوائن فلو کے مرض سے صحت یاب ہونے کےبعد اسپتال سے گھر منتقل ہونے کی اجازت دے گئی تھی لیکن سونم کپور نے اسپتال میں ہی رہ کر اب مداحوں کی ہمدردیاں سمیٹنا شروع کردی ہیں۔

جب کہ سونم کپور کو 5 مارچ کو اپنی بہن کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت بھی کرنا تھی لیکن سونم کپور کو اسپتال سے کچھ عشق سا ہوگیا ہے اس لیے انہوں نے اپنے مداحوں کو ٹویٹ کرکے گھر نہ جانے کی خبر دے ڈالی ہے۔

واضح رہے کہ سونم کپور کو کچھ روز قبل سلمان خان کی نئی فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ کی شوٹنگ کے دوران سوائن فلو کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔