بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریب

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں وزیر خارجہ سلمان خورشید سمیت بالی وڈ کے کئی نامور ستاروں نے شرکت کی۔ بالی وڈ کی چاندنی نے تیرہ اگست کو اپنی زندگی کی گولڈن جوبلی مکمل کی ہے۔

اداکارہ کی پچاس ویں سالگرہ پر ممبئی میں ان کے دوستوں نے ایک پارٹی کا اہتمام کیا۔ سری دیوی کے شوہر بونی کپور اور ان کی دو بیٹیاں بھی تقریب میں موجود تھیں۔ تقریب میں سری دیوی کے سیاسی مداحوں نے بھی شرکت کی۔ عدنان سمیع بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ تقریب میں پہنچے۔ ماضی کے اداکار ونود کھنہ نے تقریب بھی سری دیوی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔