ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ ہیروئن ودیا بالن نئی فلم بوبی جاسوس میں اپنی اداکاری کو حقیقی رنگ دینے کے لیے حیدرآباد میں ریلوے سٹیشن کے باہر بھیک مانگنے لگیں۔
ڈرٹی پکچر کی مشہور اداکارہ ودیا بالن اب نئی فلم میں فقیرنی بنیں گی، بوبی جاسوس میں بہترین پرفارمنس دینے کے لیے اداکارہ حیدرآباد کے ریلوے سٹیشن پہنچی اور داڑھی مونچھ لگا کر فقیر کے حلیے میں لوگوں سے بھیک مانگی، ودیا کو ایک خاتون کی جھڑکیاں بھی سننا پڑیں کہ مانگنے کی بجائے انہیں کوئی کام کرنا چاہئے۔
اب خاتون کو کیا پتہ کہ وہ کسی فقیر کو نہیں بلکہ مشہور اداکارہ ودیا کو ڈانٹ رہی ہیں۔