بالی وڈ (جیوڈیسک) شویتا باسو نے کہا ہے کہ اس پر گھریلو ذمہ داریاں ہیں اور بھی کئی اچھے کاموں کے لئے پیسے کی ضرورت ہے، اور جب اس کے حصول میں اس کو مکمل طور پر ناکامی ہو گئی تو کچھ لوگوں نے اس کو برے کاموں کی ترغیب دی۔
میرے پاس کوئی چوائس نہیں تھا۔ میرے خیال میں فلمی دنیا کا انتخاب کر کے میں نے غلطی کی تھی۔ 23سالہ اداکارہ کو پولیس کے ایک چھاپے کے دوران پکڑا گیا ہے۔ شویتا نے چائلڈ سٹار کے طور پر 2002 میں فلم مکڑی میں چنی منی کا کردار ادا کیا تھا جس پر اس نے بہترین چائلڈ آرٹسٹ کا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا۔
اس کے بعد اس نے فلم اقبال میں کام کرنے کے علاوہ جنوبی بھارت کی کچھ فلموں میں کام کیا ، اور ٹی وی پر بھی چار ڈراموں میں پرفارم کیا۔ لیکن ان سب کوششوں سے اس کو کامیابی نہ مل سکی۔
اس نے یہ انکشاف کر کے اور بھی چونکا دیا ہے کہ ان برے کاموں میں اور کئی اداکارائیں ملوث ہیں۔ شویتا باسو کو خصوصی ریسکیو ہوم میں بھیج دیا گیا ہے جہاں پر مقدمے کی سماعت کے دوران رہے گی۔