ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ حسینہ ایشوریہ رائے نے چار سال بعد فلم نگری میں دھواں دھار واپسی کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ہدایتکار پی واسو کی ایکشن فلم میں دشمنوں کے چھکے چھڑاتی نظر آئیں گی۔
سن 2010 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم “گزارش” ایشوریہ رائے کی آخری فلم تھی جس میں اداکار ہریتک روشن نے ان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔ نومبر 2011 میں بیٹی کی پیدائش پر ایشوریہ رائے نے فلم نگری سے دوری اختیار کر لی اور سارا وقت اپنی فیملی کو دینا شروع کر دیا تھا۔
سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ حسینہ نے پھر سے فلم نگری میں واپسی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں وہ ہدایتکار پی واسو کی تاریخی موضوع پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی فلم میں وہ ایک جنگجو حسینہ کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی جسے تلوار بازی، گھڑ سواری پر عبور حاصل ہے۔ فلم ، تیلگو، تامل اور ہندی زبان میں ریلیز کی جائے گی۔