بالی وڈ حسینہ دیپکا پڈکون کی نئی فلم کے گانے کی ویڈیو جاری

Film Ram Leela

Film Ram Leela

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ حسینہ دپیکا پڈکون کی رنگوں سے بھرے سیٹ پر رنویر سنگھ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سب کو بھا گئی۔ رومانوی فلم رام لیلا کے ایک اور گانے ‘لہو منہ لگ گیا’ کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کی جوڑی پہلی بار سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔ شہرہ آفاق ناول رومیو اینڈ جولیٹ سے ماخوذ بالی وڈ فلم رام لیلا میں پریانکا چوپڑا بھی مہمان اداکارہ کے طور پر جلوہ گر ہونگی۔ یہ فلم پندرہ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔