بالی وڈ اداکار سلمان خان عدالت پیش ہو گئے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) فٹ پاتھ پر سوئے پانچ افراد پر گاڑی چڑھانے کا الزام، بالی وڈ اداکار سلمان خان آج ممبئی کی سیشن عدالت میں پیش ہو گئے۔ بالی وڈ اداکار سلمان خان پر 2002 میں فٹ پاتھ پر سوئے پانچ افراد پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے۔

اس حادثے میں ایک شخص ہلاک بھی ہوگیا تھا۔ آج سلمان خان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ لزام ثابت ہونے کی صورت میں وہ دس سال کیلئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جاسکتے ہیں۔ بالی وڈ اداکار سنجے دت بھی اس وقت پونہ کی یروڈا جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔