ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی امیشا پاٹیل نے ریتھک روشن کے ساتھ فلم کہو نا پیار ہے سے اپنے کیریر کا آغاز کیا۔ پہلی فلم ہٹ ہوتے ہی ان پر کامیابی کے دروازے کھل گئے۔ اب تک تو انھوں نے فلموں میں صرف مثبت کردار ادا کیے ہیں۔
لیکن نئی فلم شارٹ کٹ رومیو میں بھولی بھالی صورت والی امیشا بے وفا اور مکار حسینہ کا کردار ادا کریں گی۔ امیشا کا کہنا ہے کہ وہ اصل زندگی میں اچھی لڑکی ہیں اس لیے بری عورت کا کردار کرنا تھکا دینے والا کام تھا۔ شارٹ کٹ رومیو 21 جون کو ریلیز کی جائے گی۔