ممبئی(جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور اپنی چھوٹی بہن کے نقش قدم پر چلنے لگی، اداکارہ کا کہنا ہے وہ فلموں میں آئٹم سانگ کرنا چاہتی ہیں۔ بالی وڈ میں آئٹم سانگ کی بڑھتی مقبولیت دیکھ کر ہر اداکارہ کی خواہش ہے کہ وہ فلم میں آئٹم سانگ کرے۔
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے آئٹم سانگ کی مقبولیت نے ان کی بہن اداکارہ کرشمہ کپور کو بھی آئٹم سانگ کی دوڑ میں شریک ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ کرشمہ کپور کا کہنا ہے انہیں کرینہ کا رقص پسند ہے لیکن اب وہ بھی آئٹم سانگ کر کے اپنی صلاحیتوں کو آزمانا چاہتی ہیں۔ کرینہ کپور کا کہنا تھا شائقین جلد ہی ان کا بالی وڈ فلم میں آئٹم سانگ دیکھیں گے۔