ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں بالی وڈ کی کامیڈی فلم”گھن چکر”کی تشہیری تقریب ہوئی، جس میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔ گھن چکر کی پروموشن تقریب میں عمران ہاشمی کا کہنا تھا نئی فلم میں ان کا کردار سب سے الگ ہے۔
کامیڈی فلم کی شوٹنگ سے وہ خوب لطف اندوز ہوئے ہیں، فلم لوگوں کو متاثر کریگی۔ گھن چکرمیں عمران ہاشمی نے ایک چور کا کردار کیا ہے جبکہ ودیا بالن ان کی پنجابی بیوی کے کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں،کامیڈی فلم اٹھائیس جون کو ریلیز ہو گی۔