بالی وڈ داکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں انٹری کے لیے پرامید

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) ڈزنی کی اینیمیٹڈ فلم Planes میں پس پردہ آواز کا جادو جگانے والی بالی وڈ داکارہ پریانکاچوپڑاہالی ووڈ میں انٹری کے لیے پرامید ہیں۔ڈزنی اینی میٹڈ فلم پلینز آج ریلیزکی جائیگی۔ بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ پریانکا فلم کے پریمیئر کے لیے امریکا پہنچیں تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

پریانکا چوپڑا نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اور مداحوں کو آٹو گراف دیے۔ پریانکا کو امید ہے کہ فلم پلینز ان کے ہالی وڈ کیریئر کے آغاز میں مددگار ثابت ہوگی۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈزنی کی فلموں کی بڑی شوقین ہیں اور اس فلم کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز ہے۔