ہندی سینما میں معروف اداکار۔ پران کریشان ۔تیرانوے سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ہندی سینما میں منفی کرداروں میں جان ڈالنے والے اداکار۔ پران کریشان سورگ باش ہو گئے۔ انہوں نے زندگی کی تیرانوے بہاریں دیکھیں۔ بالی وڈ ولن ممبئی کے۔ لیلاوتی۔ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
پران بننا تو چاہتے تھے فوٹو گرافر لیکن ان کی جازب شخصیت کو دیکھتے ہوئے انھیں فلموں میں کام کی آفر ہوئی۔پران ۔ کا فلمی سفر انیس سو اڑتالیس سے فلم۔ضدی ۔سے شروع ہوا اور پھر ہونا کیا تھا فلموں میں ولن کا نام آتے ہی ڈائیریکٹرز اور پروڈیوسرز کی زبان پر صرف۔ پران کریشان ۔کا ہی نام آتا۔
شاٹس اپنے پچاس سالہ فلمی کئیر ئیر میں ہندی سینما کے کامیاب ترین ولن نے تین سو سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ دوہزار بارہ میں بالی وڈ کا معتبر ایوارڈ۔ دادا صاحب پھا لکے ایوارڈ۔ اپنے نام کیا۔آج بھی لوگ۔ امر، اکبر، اینتھونی، زنجیر سمیت متعدد فلموں میں۔ پران۔ کی ایکٹنگ نہیں بھولتے۔