بالی وڈ فلم شدھ دیسی رومانس کا پہلا مکمل ٹریلر جاری

Desi Romance

Desi Romance

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹییش راج بینر تلے پری نیتی چوپڑا اور سوشانت سنگھ راجپوت کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم شدھ دیسی رومانس کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ بینڈ باجا بارات اور چک دے سے شہرت حاصل کرنے والے منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پری نیتی اور سوشانت کے ساتھ رشی کپور اور وانی کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ادیتیا چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے جے دیپ سہانی نے تحریر کیا ہے جس کی کہانی چھوٹے قصبے کی لڑکی گائیتری (پری نیتی) اور راگھو (سوشانت) کے درمیان پروان چڑھتے پیار کے گرد گھومتی ہے۔ بالی ووڈ میں سوشانت اور پری نیتی کی نئی جوڑی متعارف کرواتی اس فلم شدھ دیسی رومانس کا میوزک سچن جگر نے ترتیب دیا ہے جو 13 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔