بالی وڈ کی نئی مزاحیہ فلم بجاتے رہو کا ٹریلر ریلیز

Bajatey Raho Move

Bajatey Raho Move

ممبئی(جیوڈیسک) بالی ووڈ کی نئی مزاحیہ فلم بجاتے رہو کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ بالی ووڈ میں پہلی بار ایسے انتقام کی کہانی بنائی گئی ہے، جس میں تفریح بھی ہے اور غصہ بھی۔

فلم بجاتے رہو میں ماں بیٹے مل کر اپنے دشمن سے انتقام لیتے ہیں اور 15 دن کے اندر اس سے کروڑوں روپے ہتھیا کر کنگال کرنا چاہتے ہیں۔ فلم میں تشار کپور، وینے پاتھک اور رنویر شورے جلوہ گر ہوئے ہیں۔ فلم 26 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔