بالی ووڈ میں بڑے بجٹ کی فلمیں اپنی لاگت بھی پوری نہ کر سکیں

Tevar

Tevar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اس سال بڑے بجٹ سے بننے والی کئی فلمیں اپنی لاگت بھی پوری نہ کر پائی۔

بالی ووڈ کی دبنگ ہیروئن سوناکشی سنہا کی فلم تیور چالیس کروڑ کے بجٹ سے بنی لیکن صرف انتالیس کروڑ کا بزنس کر پائی۔ خوبصورت موسیقی سے سجی ارجن رام پال اور جیکولین فرنانڈس کی فلم رائے نے صرف اٹھاون کروڑ روپے کمائے ۔ دو ہزار چودہ کے بلاک بسٹر ہیرو رنبیر کپور کی فلم بمبئی ویلوٹ صرف تیس کروڑ کما پائی۔

سورج پنچولی اور سنیل شیٹھی کی بیٹی کی فلم ہیرو بھی باکس آفس پر بری طرح پٹ گئی ۔ ملکہ حسن ایشوریا رائے کی فلم جذبہ تیس کروڑ کی لاگت سے بنی اور باکس آفس پر 33 کروڑ کمانے کے بعد دم توڑ دیا ۔ شاندار ، ہماری ادھوری کہانی ، کٹی بٹی اور آل اِز ویل بھی دو ہزار پندرہ کی ناکام فلمیں ہیں۔